ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ پہنچ چکے ہیں

 وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے دولماباہچے (Dolmabahçe) محل پہنچ گئے.صدارتی محل آمد پر ترک صدر ایردوان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا. 

دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر  ملاقات شروع ہوگئی  

اس ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی۔

واضح رہے کہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا آخری اجلاس گزشتہ فروری میں اسلام آباد میں صدر اردوان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر ہوا تھا۔اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات ونشریات عطاؤللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک ہیں .

ترک صدر ایردوان وزیر اعظم شھباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے.