ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، عطاءاللہ تارڑ

ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، عطاءاللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا ۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا اجلاس بڑے اچھے ماحول میں ہوا، ایس آئی ایف سی ایک سنجیدہ فورم ہے، آج ایس آئی ایف سی کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام گیا ہے، ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہے، ایس آئی ایف سی کے فورم پر سب متحد ہیں۔اجلاس میں شرکت پر تمام وزراءاعلیٰ کے مشکور ہیں، تمام صوبائی حکومتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ایس آئی ایف سی کے اندر سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے چھ ڈیسک بنائے جائیں گے، ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کی لائف لائن ہے۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

 وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہمیں امداد اور قرض نہیں چاہئے، ہمارا فوکس سرمایہ کاری اور تجارت پر ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس تسلسل سے ہوں گے۔ ملکی ترقی کے لئے وفاق اور صوبے ایک ہیں۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی ۔