ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم

ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : وزیراعظم محمد شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ایس آئی ایف سی پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کر رہی ہیں۔ 

وزیراعظم شہباز  شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس وزیراعظم  ہاؤس میں ہوا جس میں سرمایہ کاری کے اقدامات  پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب،  وزیر داخلہ محسن نقوی،  وزیر دفاع خواجہ آصف،  وزیر توانائی اویس لغاری  اور  دیگر شریک  ہوئے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز  بھی اجلاس میں موجود تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ایس آئی ایف سی اجلاس سے خطاب
وزیراعظم شہبازشریف نے ایس آئی ایف سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ایس آئی ایف سی پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کر رہی ہیں، ایس آئی ایف سی کے حوالے افسران مل کر کام کر رہے ہیں، حالیہ ہفتوں میں سعودیہ اور متحدہ عرب امارات جانے کا اتفاق ہوا۔ حکومتی سیکٹرز میں پروفیشنلز کی انتہائی کمی ہے، مختلف وزارتوں کو پروفیشنلز کی بھرتی کا کہا ہواہے، دیگر ممالک ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں، ایس آئی ایف سی کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔ سعودی عرب نے کہا ہمیں پروفیشنل ان پٹ چاہیے، اگرآپ کے پروفیشنلز نہیں تو سعودی عرب دینے کو تیار ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے غیرملکی ماہرین سے مدد لی ہے۔ اللہ کی طرف سے دیے گئے جرمانوں سے فائدہ نہیں اٹھا، صرف جرمانے بھرتے رہے،  یو اے ای نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا کہا ہے ۔ ایس آئی سی ایف سی میں صوبوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ایس آئی سی ایف سی صرف فوجی افسران کا نام  نہیں ، وزرائے اعلی بھی اس کا حصہ ہیں ۔ امارت نے دس ارب کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امارات جا کر کہا کہ ہم کشکول توڑ رہے ہیں ، سرمایہ کاری کے لیے آیا ہوں ۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹللائزیشن کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جاتا ہے ،  ایس آئی ایف سی کی کامیابی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں ، پاکستان کی خوشحالی میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کررہی ہے ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی نے ناقدین کا منہ بند کیا ۔ سعودی عرب اور یو اے ای سے جو اعلانات ہوے اس پر سب یکسو ہیں۔ اپنے اہداف کو ایس ایف سی کے ذریعے حاصل کریں گے ۔