ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی شرکت کریں گے۔

 وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب، سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو بھی مدعو کیا گیا ہے،وزیراطلاعات، وزیرخزانہ، وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزارت تجارت، وزیر قانون و انصاف وزیر آبی وسائل مدعو۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

  چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی مدعو کیا گیا ہے،خصوصی سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں کی منظوری سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  ایپکس کمیٹی اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی،وزیر داخلہ اسمگلنگ روکنے کی کارروائیوں پر بریفنگ دیں گے ۔

 متحدہ عرب امارات کی 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری پر بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ، شرکا  کو ملک کی داخلی سکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پہلے دعوت نہیں دی گئی تھی تاہم گورنر فیصل کریم کنڈی کی درخواست پر وزیراعظم ہاؤس نے علی امین گنڈا پور کو دعوت دی جسے اُنہوں نے قبول کرلیا۔

Ansa Awais

Content Writer