لاہور کےاسکولوں میں یوم تکریم شہدا پر خصوصی تقاریب میں بچوں کی پرجوش شرکت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوم تکریم شہداء کہ موقع پر لاہور کے تعلیمی اداروں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی بہت بڑی تعداد نے شہرکت کی۔

اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے تقاریر کر کے، ملی نغمے پیش کر کے اور شہدا کی تکریم کو اجاگر کرنے والے خاکے پیش کر کے اپنے  خیالات اور جذبات  کا اظہار کیا۔

اسی سلسلہ میں ماڈل سکول لاہور میں بھی طلبہ نے تقاریر کیں اور قومی نغمے پڑھے۔ انھوں نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تکریم کا عہد کیا۔