جو پارٹی کا گند تھا وہ چھوڑ کر چلے گئے، میں عمران کےساتھ ہوں،محمودالرشید

City42, Mahmoodur Rashid,
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمالدین: تحریک انصاف کی رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ میں پارٹی نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کے ساتھ کھڑ اہوں۔

 انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جو ہماری پارٹی کا گند تھا وہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں، میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں، اور پارٹی چھورنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

 اس دوران پولیس اور میاں محمود الرشید کے وکلا کے درمیان تکرار ہوئی۔ محمود الرشید کا کہنا تھا کہ آپ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔ گاڑی میں پنکھا بھی نہیں لگا ہوا، گاڑی میں پنکھا لگوا دیں۔ محمود الرشید کے وکیل نے کہا کہ  میاں صاحب دل کے مریض ہیں۔