ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے،سہیل آفریدی

پاکستان تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے،سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور ان کی بہنوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم ہوتا آرہا ہے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آج کی میٹنگ کو منسوخ کردیا ، وجوہات نہیں بتائی گئی،بند کمروں میں فیصلے ہو رہے ہیں ، ان کا علم کسی کو نہیں ہے ،جو فیصلہ ہو رہا ہے اس کا اثر ایک خاندان یا ادارے پر نہیں بلکہ پورے پاکستان پر پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستانی قوم نے ووٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے ،پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ملک کے فیصلے بانی پی ٹی آئی کرے ،بانی پی ٹی آئی یا ان کی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ کوئی خبر ہے۔