ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان: پیٹرولیم مصنوعات کی غیر مستحکم قیمتیں،آٹو رکشہ اور لوڈر رکشہ مہنگے

ملتان: پیٹرولیم مصنوعات کی غیر مستحکم قیمتیں،آٹو رکشہ اور لوڈر رکشہ مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید زوہیب بُخاری: ملتان میں پیٹرولیم مصنوعات کی غیر مستحکم قیمتوں کے اثرات آٹو انڈسٹری پر بھی پڑنے لگے ہیں، جس کے باعث آٹو رکشہ اور لوڈر رکشہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران آٹو رکشہ اور لوڈر رکشہ کی قیمتوں میں 18، 18 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آٹو ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں اور آئندہ مزید اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

آٹو ڈیلر ملک اظہر سندیلہ کا کہنا تھا کہ سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد روزگار کے لیے زیادہ تر آٹو رکشہ یا لوڈر رکشہ خریدتے ہیں، تاہم قیمتوں میں اضافے سے ان افراد کے لیے رکشہ خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ڈیلرز  کا مزید کہناتھا کہ لوڈر رکشہ کی قیمت پہلے تقریباً ساڑھے 4 لاکھ روپے تھی جو اب بڑھ کر 4 لاکھ 88 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ آٹو رکشہ کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو رکشوں اور دیگر چھوٹی کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے چھوٹے کاروبار اور روزگار سے وابستہ افراد متاثر ہوں گے۔