ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یتیم بچوں کا ایوان صدر میں افطار ڈنر؛آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں؛صدرمملکت

یتیم بچوں کا ایوان صدر میں افطار ڈنر؛آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں؛صدرمملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام  کیا گیا 

صدر مملکت نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا،صدر مملکت  نے یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا بچے ہمارا مسقبل ہیں،بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں، 

صدر مملکت نے آرفن کیئر فورم کے زیرکفالت بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے،صدر مملکت نے کہا خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے مشورے پر آپ کو کمپیوٹر ٹیبلیٹس کا تحفہ دے رہا ہوں،تمام بچے کمپیوٹر ٹیبلیٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کیلئے استعمال کریں، 

صدر مملکت نے بچوں سے ملاقات کی، شفقت کا اظہار بھی کیا،

تقریب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب  نے  بھی خطاب کیا ، فاروق حبیب  نے کہا پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں،پاکستان آرفن کیئر فورم اور اس سے منسلک ادارے ملک بھر میں 1 لاکھ 20 ہزار کے قریب بچوں کی کفالت کررہے ہیں، فورم ملک میں یتیم بچوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کررہا ہے، یتیم اور محروم بچوں کی کفالت معاشرے کی مشترکہ ذمےداری ہے، چیئرمین پاکستان آرفن کیئر فورم نے یتیم بچوں کی ایوانِ صدر میں میزبانی اور حوصلہ افزائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا