جنیدریاض: نہم جماعت انگریزی لازمی کا پرچہ دیتے جعلی امیدوارگرفتار، مصدق ہارون دوست کے بھائی کی جگہ پیپر دے رہاتھا،کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے امیدوار کیخلاف یو ایم سی کیس بنا کر جعلی امیدوار مصدق ہارون کو پولیس کے حوالے کردیا ۔
نہم جماعت کا آج انگریزی لازمی کا پرچہ تھا، جعلی امیدوار مصدق ہارون دوست کے بھائی کی جگہ پیپر دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

جعلی امیدوار مصدق ہارون گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز ماڈل ٹاون میں پیپر دے رہاتھا۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے امیدوار کیخلاف یو ایم سی بنا دیا۔

جعلی امیدوار کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاون میں مقدمہ درج کروا کر حوالہ پولیس کردیا گیا۔

جعلی امیدوار مصدق ہارون کا کہنا ہے کہ اس نے محمد اسرار سے پیپر دینے کا 32 ہزار روپے طے کیا تھا۔پیپردینے سے قبل 19 ہزار روپے وصول کیا تھا۔
