ٹیکس چوری کا خاتمہ، وزیراعظم نے حتمی حل پر عملدرآمد کا حکم دے دیا

Shahbaz Sharif on Track and Trace system, Track and Trace system, tax evasion, Cement Industry, Sugar Industry, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان  اور ٹیکس چوروں کے خلاف  سخت فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ  ایسے تمام کارخانے جو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے سے انکاری ہوں انہیں فوری طور پر  تالا لگا کر سِیل کر دیا جائے.

پیر کے روز پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا.    وزیرِ اعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ مین حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ذمہ داران کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کر دی. انکوائری کمیٹی آئندہ سات دن میں ٹریک ایند ٹریس سسٹم کے مکمل فعال ہونے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی. 

 وزیرِاعظم شہباز شریف نے حکم دیا کہ کمیٹی کارخانوں میں ٹیکس کے خودکار نظام کے اطلاق کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز بھی دے گی.

تمباکو، چینی، کھاد اور سیمنٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم دو سال میں مکمل کیوں نہیں ہوا؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے استفسار کیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال کیوں نہ ہو سکا؟ تمباکو، چینی، سمنٹ اور کھاد کی صنعت میں گزشتہ دو برس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مکمل بحال ہو جانا چاہئیے تھا. ان چار بڑے شعبوں کی طرح باقی اہم شعبوں میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگایا جائے۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں حائل تمام قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جائے. سیمنٹ کے کارخانوں کی تمام پروڈکشن لائنز پر سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے.

جو کارخانے جو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے سے انکاری ہوں انہیں بند کیا جائے

وزیرِ اعظم ن شہباز شریف نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے خودکار نظام اور ڈیجیٹل اسٹریجی کے نفاذ کا جامع لائحہ عمل بھی طلب کر لیا.  

وزیرِاعظم نے حکم دیا کہ ایسے تمام کارخانے جو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے سے انکاری ہوں انہیں فوری طور پر سیل کیا جائے. 

وزیرِاعظم شہباز نے کہا کہ محصولات کے ساتھ ساتھ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو جعلسازی اور غیر معیاری مصنوعات کی روک تھام کیلئے بھی بروئے کار لایا جائے. 

جعلی ، غیر رجسٹرڈ سیگریٹ کا بزنس بند کروایا جائے

شہباز شریف  نے ہدایت کی کہ جعلی و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی فروخت کا سد باب اور انہیں ضبط کرکے تلف کیا جائے.  ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور مافیہ ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں.

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات لی جائیں

وزیرِ اعظم  نے ہدایت کی کہ  فوری طور پر  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم  ملک بھر مین انسٹال کرنے کے لئے کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات لی جائیں.

چینی اور سیمنٹ انڈسٹری مین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نہیں لگا

اجلاس کو چینی، سیمنٹ، کھاد اور تمباکو کے شعبے میں خودکار ٹیکس نظام کیو فعال کرنے میں حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ تمباکو کے 14 بڑے کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہے جبکہ 12 کارخانوں کو سسٹم نہ لگانے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے.

کھاد کی تمام صنعتوں میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے.

چینی اور سیمنٹ کے کارخانوں میں سسٹم کے اطلاق میں تکنیکی رکاوٹوں کو  دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے گوداموں پر چھاپہ مارا جارہا ہے. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ضمن میں ایف بی آر کی معاونت کریں. 

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.