بحریہ  کے سیلرز نے ہمسایہ ملک کی ڈوبتی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو زندہ بچا لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے برق رفتار ریسکیو آپریشن  کر کے 8 ماہی گیروں کو زندہ بچا لیا۔

پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کا شکار  ہونے والی کشتی کی طرف سے ہنگامی کال کو بروقت مانیٹر کیا۔ پی این ایس یرموک نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچانے کےے لئے فوری ریسکیو آپریشن کیا۔ 

پی این ایس یرموک کے سٹاف نے ایرانی کشتی کے تمام  مصیبت زدہ ماہی گیروں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔ بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کا عملی نمونہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔