مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم

مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے حکومت  اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس آج منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مفت آٹا اسکیم پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں جاری ہے جس سے اہل خاندانوں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے. اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں مفت آٹے کے حصول کو بہتر بنانے کے لیے مفت آٹا مراکز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے. 

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2023کوئی بھی مستحق شخص جو مفت آٹے کے مرکز پر آئے وہ بغیر آٹے کے نہیں لوٹنا چاہیے۔آٹا تقسیم مراکز  پر نادرا اور  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز فوری  قائم کریں.ایسے اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں اور اس وجہ سے مفت آٹا حاصل نہیں کر پا رہے  انکی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری لانے کے لیےمیں خود شہروں کا دورہ کر رہا ہوں، اس حوالے سے لاہور , قصور اور سرگودھا کے بعد دیگر شہروں میں آٹے کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لوںگا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ , وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب,  مشیرِ وزیر اعظم احد چیمہ, سابق اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری, انجم عقیل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی.

Bilal Arshad

Content Writer