وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کورونا سے بچاؤ کو بہتر بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی قائم کر دی

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کورونا سے بچاؤ کو بہتر بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں کورونا سے بچاؤ کو مزید بہتر بنانے کے لیے صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفئیر راجہ بشارت کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی قائم کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں کورونا سے بچاؤ کو مزید بہتر بنانے کے لیے صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفئیر راجہ بشارت کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نائب سربراہ ہوں گی۔  جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں صوبائی وزیرخزانہ، وزیر صنعت و تجارت، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پنجاب، محکمہ پرائمری ہیلتھ ، اطلاعات، فنانس، سپیشلائزڈ ہیلتھ، پی اینڈ ڈی اورcے سیکریٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی ارکان میں شامل ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وفاقی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطہ رکھے گی، کورونا کی تشخیص، آئسولیشن اور علاج کو یقینی بنانے کے لیے ہسپتالوں اور محکمہ صحت کی موثرنگرانی کرے گی، ہسپتالوں کو مطلوبہ ٹیسٹنگ کٹس، ادویات آلات اوردیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی اور کمیٹی طبی عملے کی تربیت اور مطلوبہ جگہوں پرعملے کی کمی پوری کرے گی۔

 مزید برآں یہ کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کی نگرانی کرے گی. صوبہ بھر میں غذائی اشیاء کی بلاتعطل اور کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کے علاوہ حکومتی اعلانات کے مطابق شہریوں کے سماجی فاصلے اور محدود نقل و حمل پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

 کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس کر کے رپورٹ وزیر اعلی کو بھجوائے گی، سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کمیٹی کو لاجسٹک اور انتظامی معاونت فراہم کریں گے وہ کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer