ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول؛ پاکستان اور ترکیہ کے مابین پاور سیکٹر کی نجکاری اور اصلاحات پر اعلیٰ سطحی مشاورت

استنبول؛ پاکستان اور ترکیہ کے مابین پاور سیکٹر کی نجکاری اور اصلاحات پر اعلیٰ سطحی مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان اور ترکیہ کے مابین استنبول میں پاور سیکٹر کی نجکاری اور اصلاحات پر اعلیٰ سطحی مشاورت کی گئی ۔ 

 وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی اور وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری کی سربراہی میں ترکیہ کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل مسٹر الپرسلان بائراکتر کی زیر قیادت ترک حکام کے ساتھ  اعلیٰ سطحی بات چیت ہوئی ۔ 

 اسٹریٹجک بات چیت میں پاور سیکٹر کی نجکاری، کمرشلائزیشن، سرمایہ کاری کے فروغ اور شعبہ جاتی اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔

پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور نجی شعبے کی شراکت کے ذریعے آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں ترکیہ کے کامیاب تجربات سےسیکھنا چاہتا ہے ۔

محمد علی نے بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق شفاف اور مسابقتی بنیادوں پر سرمایہ کاردوست نجکاری پروگرام کے نفاذ کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے حکومت کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ ترکیہ کی جانب سے بجلی کی تقسیم کی نجکاری، ریگولیٹری فریم ورک اور پاور سیکٹر گورننس میں تکنیکی مہارت اور ادارہ جاتی تجربہ شیئر کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ۔ وزیر بائراکتر کی جانب سے متعلقہ ترک اداروں، سرمایہ کاروں اور پاکستانی حکام کے درمیان معلومات کے تبادلے اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی ۔

  ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور توانائی کمپنیوں کو پاکستان کی جاری نجکاری اور توانائی کے شعبے میں تبدیلی کے اقدامات میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے طریقوں پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس دوران توانائی کے شعبے میں پاکستان-ترکیہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ عزم کیا گیا ۔ ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی نجکاری اور اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اظہار کیا گیا ۔ 

  ترک سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کے پاور سیکٹر میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کا خیرمقدم کیا گیا ۔