ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور ترکیہ کی توانائی شعبے پر اعلیٰ سطح بین الوزارتی مشاورت;سرمایہ کار دوست نجکاری عمل کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ترکیہ کی توانائی شعبے پر اعلیٰ سطح بین الوزارتی مشاورت;سرمایہ کار دوست نجکاری عمل کے عزم کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:استنبول میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی شعبے پر اعلیٰ سطح بین الوزارتی مشاورت ہوئی ۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور مشیر نجکاری محمد علی نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی۔

ترک وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کی دعوت پر پاکستانی وفد نے استنبول میں اہم اجلاس میں شرکت کی ۔وفاقی وزیر اویس لغاری اور محمد علی نے  استنبول میں ترک وزیر توانائی سے اہم ملاقات کی ۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اصلاحات اور نجکاری پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کے پاور سیکٹر کی تنظیمِ نو، کمرشلائزیشن اور نجکاری کیلئے عالمی تجربات سے استفادہ  کرنا تھا۔پاکستان نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ترکیہ کے کامیاب ماڈل کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا شفاف اور سرمایہ کار دوست نجکاری عمل کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوز میں اصلاحات، گورننس کی بہتری اور ریگولیٹری فریم ورک مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

ترکیہ نے پاکستان کے توانائی شعبے کی اصلاحات میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی۔ترک وزیر توانائی نے پاکستانی حکام اور ترک کمپنیوں کے درمیان روابط بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ترکیہ نجکاری اور بجلی کی تقسیم کے شعبے میں اپنے تجربات پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔ترک نجی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی شعبے میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں ممالک نے ریگولیٹری مہارت، گورننس اور نجکاری کے بہترین طریقوں کے تبادلے پر اتفاق کیا۔پاکستان کے پاور سیکٹر کی مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان اور ترکیہ نے توانائی شعبے میں طویل المدتی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق کیا۔

پاکستان نے پاور سیکٹر اصلاحات کیلئے ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ترکیہ کی پاکستان کے پاور سیکٹر اصلاحات اور نجکاری پروگرام کیلئے حمایت کی ۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بجلی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔