ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادکشمیر کے اینٹری پوائنٹس بند ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا دم توڑ گیا

آزادکشمیر کے اینٹری پوائنٹس بند ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آزادکشمیر کے اینٹری پوائنٹس بند ہونے کا شرپسند عناصر کا جھوٹا پروپیگنڈا دم توڑ گیا۔آزادکشمیرسے پاکستان کے اینٹری پوائنٹس مکمل فعال ہیں جہاں سےگاڑیوں اورعوام کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے،مانسہرہ کےعلاقہ برارکوٹ کی چوکی سے آزاد کشمیر اور کے پی کے عوام کی بلا روک ٹوک نقل وحرکت دیکھی جاسکتی ہے۔

 پولیس چوکی برارکوٹ کے انچارج کے مطابق ضروری دستاویزی اور سیکیورٹی چیکنگ کے بعد دونوں اطراف کے شہریوں کو نقل وحرکت کی مکمل آزادی ہے،مال بردار گاڑیاں بھی حسب معمول اشیائے خورونوش کی ترسیل میں مصروف ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنرمظفرآباد منیرقریشی کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں اشیائے خورونوش کی نہ تو کوئی کمی ہے اور نہ ہی ان کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ ہے۔ 

 ایس ایس پی مظفرآباد ریاض مغل کے مطابق اینٹری پوائنٹس پر تعینات نفری صرف معمول کی سیکیورٹی چیکنگ کیلئے ہے،عوام یا گاڑیوں کی آمدورفت پر کوئی پابندی نہیں،اس موقع پر ڈرائیورز اور اشیائے خورونوش کی ترسیل سے منسلک تاجروں نے بھی سپلائی کی بلاتعطل آمدورفت پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا ہے۔
حقائق پرمبنی ویڈیوز نےآزاد کشمیر کے راستوں کی بندش سے متعلق شرپسندوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیاہے۔