ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 محرم الحرام سکیورٹی انتظامات: طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس

 محرم الحرام سکیورٹی انتظامات: طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی; وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے تیار کیے گئے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مجموعی انتظامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں‎ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے پر زوردیاگیا۔

 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ‎محرم الحرام میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے,‎وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، درکار معاونت سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

طلال چوہدری نے ہوم سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔