ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج دنیا پاکستان کو پیس میکر کے نام سے جانتی ہے:اسحاق ڈار

آج دنیا پاکستان کو پیس میکر کے نام سے جانتی ہے:اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  کہا ہے کہ داتا دربار کی توسیع کا کام جاری ہے اور اس منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے، آج دنیا پاکستان کو پیس میکر کے نام سے جانتی ہے.

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا  کہ پاکستان کو جو عزت اور مقام ملا ہے اس پر پوری قوم شکر گزار ہے ، آج دنیا بھر میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے اور ملک کو ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

 اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ملک میں امن کے قیام کے لیے دن رات کوششیں کی ہیں، پاکستان نے خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرکے امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث دنیا اب پاکستان کو "پیسمیکر" کے طور پر جاننے لگی ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں کیے گئے بعض منفی فیصلوں کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی متاثر ہوئی، تاہم موجودہ کوششوں کا مقصد معیشت کو دوبارہ استحکام کی طرف لانا ہے۔

 نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر حملےکی پاکستان نے سب سے پہلے مذمت کی ،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئی ،وزیر اعظم شہبا زشریف نے ڈوبتی معیشت کو سہا را دیا ،پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنےوالے خود رسوا ہوگئے۔ 

 نائب وزیراعظم نے کہا کہ28فروری سے 25جون تک پاکستان نے جنگ بندی اور قیام امن کیلئے بھر پور محنت کی،پاکستان میں مسلم امہ کو فیلڈ کرنے کی صلاحیت ہے،پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔