قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے منعقدہ امتحانات و انٹرویوز کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی جناب افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں پلاننگ آفیسر کی آسامی پر مجید اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔
محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ و میونسپل آفیسر کی 14 آسامیوں پر سے 13 پر امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد شہزاد، محمد وسف جلال، محمد جنید مقبول، اور احسن ملک شامل ہیں۔
محکمہ لیبر و انسانی وسائل میں کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ کی 4 آسامیوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم مخصوص کوٹہ کی ایک آسامی تاحال خالی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں فضا فاطمہ، آعتکہ نثار، عندلیب افضل، اور شہانہ مظہر شامل ہیں۔
محکمہ آبپاشی، سرگودھا میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 72 آسامیوں کے لیے 146 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے کامیاب امیدواروں میں محمد سجاد، محمد وقاص صدیق، محمد زاہد، محمد بلال ارسلان، اور حبیب عالم کے نام شامل ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز جلد ہی پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی مطلع کیا جائے گا۔
تمام امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اپنی اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔
کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔