سٹی 42 : ملک بھر میں ماہ صفرالمظفر 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم صفر 1447 ہجری (27 جولائی) بروز اتوار کو ہوگی ۔
قبل ازیں ماہ صفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔
وزارت مذہبی امور کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم صفر المظفر 1447 ہجری 27 جولائی بروز اتوار ہوگی۔
مولانا عبدلخبیر نے کہا کہ آج کا مرکزی اجلاس لاہور میں ایوان اوقاف میں منعقد ہوا۔ محکمہ موسمیات و دیگر اداروں کے زریعے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ملک بھر میں کہیں مطلع ابرآلود و کہیں صاف رہا۔ انہوں نے بتایا کہ چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مولانا عبدلخبیر آزاد نے کہا کہ دیامر و چلاس میں جو افراد سیلاب کی زد میں آئے اس پہ مزمت و دعا گو ہیں، مستونگ میں جوان پاکستان کی شہادت پہ انتہائی دکھ ہے۔