ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ

صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے رضاکارانہ سرنڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے قریبی رفقاء اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وکلاء ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا اور ممکنہ قانونی لائحہ عمل پر غور کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے۔

 حماد اظہر تقریباً دو سال سےروپوش تھے اور حال ہی میں اپنے والد، سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی وفات پر منظرِ عام پر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ  حماد اظہر جو پیشے کے لحاظ سے بیرسٹر ہیں، اُنہوں نے  ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی ٗ بیرون ملک سے قانون کے ساتھ ساتھ معیشت کے شعبے میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔حماد ا ظہر پاکستان کے سنیئر سیاستدان میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں جو سابق گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ حماد اظہر نے 2011میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کیا۔2018 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے-126 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور عمران خان کی کابینہ میں  2018 سے 2022 تک متعدد وزارتی عہدوں پر فائز رہے، جن میں وزیر توانائی اور وزیر خزانہ کے عہدے شامل ہیں۔

9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پُرتشدد مظاہروں اور عسکری املاک پر حملوں کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے کئی رہنما روپوش ہو گئے جن میں حماد اظہر بھی شامل تھے۔ان کے خلاف نقص امن سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔