(سٹی 42) ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کو آج چیئرنگ کراس پر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، درخواست کا جواب لیگی قیادت کو بھجوا دیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج چیئرنگ کراس پر یوم سیاہ جلسے کی اجازت کیلئے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروائی گئی تھی، ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے،، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید توصیف شاہ نے درخواست ضلعی انتظامیہ کو دی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 25 جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاج چئیرنگ کراس پر کرنے کی استداعا کی گئی تھی، ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی میں اجازت سکیورٹی خدشات پر مسترد کر دی ہے۔
ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے یوم سیاہ پر احتجاج کی درخواست کا جواب مسلم لیگ (ن) لاہور کو بھجوا دیا۔ ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر کاروباری معاملات معمول کے مطابق ہونگے۔