ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم کو اپنے مستقبل کے لئے فیصلہ کرنا ہو گا: عمران خان  

Imran khan,address,City42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کو تباہی کی طرف لیکر جا رہا ہے، جنگل کے قانون کو معاشرے میں بنانا ری پبلک کہا جاتا ہے، جن ممالک میں قانون کی بالادستی وہ خوشحال ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان کا  خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 26 سال پہلے تحریک انصاف پارٹی کا نام رکھا تھا، انصاف کا مطلب ہوتا ہے کمزور اور طاقتور سب برابر ہوں گے، ہمارے پیارے نبیؐ نے کہا صرف کمزور کو جیلوں میں ڈالنے والی قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، ہمارے پیارے نبیؐ نے دنیا کی امامت کی، بار بار مدینہ کی ریاست کا حوالہ دیتا ہوں، مدینہ کی ریاست کی بنیاد ہی عدل اور انصاف تھی۔

 عمران خان نے کہا کہ اللہ پر ایمان ہے زندگی اور موت کا ایک وقت مقرر ہے، مجھے جیل سے کوئی فکر نہیں، سب کو کہتا ہوں جیل سے نہیں ڈرنا کتنے لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، ڈال دیں، پاکستانی اگر آج کھڑے نہ ہوئے تو آگے اندھرا ہے، الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر جمہوریت میں کسی کو پکڑا جاتا ہے؟غربت بڑھتی جا رہی ہے، بزنس مین، تنخواہ دار، کسان طبقے کا برا حال ہے، تنخواہ دار طبقے کا گزارہ مشکل ہو چکا ہے، وجہ ملک میں ظلم اور ناانصافی کا نظام ہے، عوام اپنے آپ سے پوچھیں آج یہ حالات کیوں پیدا ہوئے، کیا وجہ ہے ہم آج تباہی کے راستے پر کھڑے ہیں، پاکستان اس وقت بڑے خطرناک موڑ پر کھڑا ہے۔

 اعظم سواتی کیخلاف ایک ٹویٹ کرنے پر 30 مقدمات درج کئے گئے، ارشد شریف کے ساتھ ظلم کیا گیا، ارشد شریف خود دار، دیانت دار اور محب وطن صحافی تھا، میرے اوپر قاتلانہ حملہ کیا گیا کونسا جرم کیا تھا؟ اپنی قوم سے کہہ رہا ہوں آپ کا مستقبل آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے، قوم کو اپنے مستقبل کیلئے فیصلہ کرنا ہو گا، وعدہ ہے جب تک زندہ ہوں قوم کیلئے جدوجہد کروں گا، کبھی زندگی میں نہیں سوچا بیرون ملک جا کر رہوں، جتنی زندگی ہے اپنے ملک میں گزاروں گا، جیل سے نہیں ڈرنے والا، آج پاکستان کی معزز عدلیہ، وکلا سے مخاطب ہوں، یہ وقت ہے وکلا کو رول آف لا کیلئے کھڑا ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ جس طرف ملک کو لے جا رہے ہیں ملک کا کوئی مستقبل نہیں، انصاف اور قانون کی دھجیاں اڑا کر جنگل کا قانون نافذ کیا جا رہا ہے، پہلی دفعہ لوگوں کی پاکستان سے امیدیں ختم ہو رہی ہیں، ساڑھے 8 لاکھ نوجوان ملک سے باہر جا چکے ہیں، پٹرول دنیا میں سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، ایسی کونسی قیامت آئی تھی ہر چیز کی قیمت دگنا ہو چکی ہے۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کے طاقتور ڈاکوؤں نے اپنے 1100 ارب کے کیسز معاف کرا لیے، موجودہ سیٹ اپ پاکستان کو تباہی کی طرف لیکر جا رہا ہے، اللہ نے مجھے ہر نعمت سے نوازا ہے، سب کچھ دیا، انہوں نے سازش کے ذریعے مجھے باہر نکالا تو لاکھوں لوگ میرے لئے سڑکوں پر نکلے، کسی بھی وزیر اعظم کو ایسی عزت نہیں ملی تھی۔