صوبائی دارالحکومت لاہور  کے لئے بڑا خطرہ

صوبائی دارالحکومت لاہور  کے لئے بڑا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: لاہور  کے لئے بڑا خطرہ، برطانیہ میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس لاہور پہنچ گیا، برطانیہ سے آنے والے 24 شہریوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق، جنوبی افریقہ سے آئے 3 شہری بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

       تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تباہی مچانے والی کورونا وائرس کی مہلک قسم نے لاہور کا بھی رخ کر لیا، حال ہی میں برطانیہ سے آنے والے 24 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، برطانیہ پلٹ 2863 شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  کورونا میں مبتلا کینٹ کے رہائشی 14 برطانیہ پلٹ شہری شامل ہیں، گلبرگ ٹاؤن سے 3 اور داتا گنج بخش ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن،  عزیز بھٹی ٹاون کے 2,2 رہائشی اور نشتر ٹاون کا ایک برطانیہ پلٹ رہائشی بھی کورونا میں مبتلا پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے 3 شہری بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں داتا گنج بخش ٹاون، کینٹ اور نشتر ٹاون سے ایک ایک جنوبی افریقہ پلٹ شہری شامل ہے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer