محکمہ سکول ایجوکیشن نے 42 ہزار اساتذہ کی ترقیاں روک دیں

محکمہ سکول ایجوکیشن نے 42 ہزار اساتذہ کی ترقیاں روک دیں
کیپشن: City42 - Schools, Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 42 ہزار اساتذہ کی ترقیاں روک دیں، گریڈ 16 اور17 کے اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی پانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سے کلیئرنس لینا ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق گریڈ 16 اور 17 کے اساتذہ کو ترقی پانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ فیصلے سے گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے والے 35000 اساتذہ اور گریڈ 17 سے 18 میں ترقی پانے والے 7000 ٹیچرز متاثر ہونگے، محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق ترقیاں میرٹ اور قانون کے مطابق کی جائیں گی۔

صدرآل ٹیچرزایسوسی ایشن اسحاق کمیانہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer