ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری سے کائرہ ،مرتضی وہاب اور دیگر اہم شخصیات کی ملاقات، سیاسی و دیگر اہم امور پر گفتگو

بلاول بھٹو زرداری سے کائرہ ،مرتضی وہاب اور دیگر اہم شخصیات کی ملاقات، سیاسی و دیگر اہم امور پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پی پی پی  رہنما قمر زمان کائرہ ،  کراچی کے میئر مرتضی وہاب اور دیگر اہم شخصیات نے  بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں پارٹی چئیرمین کو سیاسی صورتحال  سے آگاہ  اور عوامی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے وزیر  تعلیم  سید سردار شاہ  کی ملاقات  اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں نے اپنی کتاب “من مسافر” بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی۔

  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی  رہنما قمر زمان کائرہ کی  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور   فریال تالپور سے  مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ نجمی عالم کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بھی  بلاول ہاؤس میں ملاقات اور شہر کی سیاسی اور انتظامی صورت حال سے آگاہ کیا۔کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور   فریال تالپور سے حیدرآباد کے میئر کاشف شورو کی  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ، اور شہر میں جاری عوامی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
  بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سکھر کے ضلعی صدر سید جاوید شاہ نے  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی،جس میں شہر کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔