کلیم اختر:نان بینک مالیاتی شعبے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور Securities and Exchange Commission of Pakistan (ایس ای سی پی) نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی اثاثے بڑھ کر 6.84 کھرب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ 30 جون 2025 کو اثاثوں کا حجم 5.635 کھرب روپے تھا۔
فنڈ مینجمنٹ سیکٹر میں بھی چھ ماہ کے دوران 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میوچل فنڈز کے اثاثے بڑھ کر 4.5 کھرب روپے تک پہنچ گئے جبکہ میوچل فنڈز اور منصوبوں کی تعداد 369 سے بڑھ کر 409 ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق 44 فیصد سرمایہ منی مارکیٹ فنڈز، 23 فیصد انکم فنڈز اور 14 فیصد ایکویٹی فنڈز میں موجود ہے۔ میوچل فنڈ سرمایہ کار اکاؤنٹس کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جو دسمبر 2022 کے بعد دوگنا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اسی طرح رضاکارانہ پنشن اسکیموں میں شرکا کے اکاؤنٹس کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 154 تک پہنچ گئی، جبکہ ان اسکیموں کے اثاثوں کا حجم 2.47 کھرب روپے ہو گیا جو مجموعی اثاثوں کا 36 فیصد بنتا ہے۔