ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی شناختی کارڈ میں نئے فیچر شامل کردیئے گئے

قومی شناختی کارڈ میں نئے فیچر شامل کردیئے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی اور تصدیقی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچرز کو مزید جدید اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شناختی کارڈ کے نئے قواعد میں فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو باقاعدہ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ جس سے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جعلی شناخت اور دھوکہ دہی کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی۔ قواعد کے تحت شناختی کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کو بھی سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کے طور پر قانونی درجہ دے دیا گیا ہے۔

کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن اور آف لائن فوری ویریفکیشن ممکن ہو گی۔ اور کیو آر کوڈ یا دیگر جدید تکنیکی فیچرز کو مائیکرو چِپ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق اگر کسی شہری کا شناختی کارڈ معطل کیا جاتا ہے۔ تو اس سے منسلک تمام تصدیقی اور توثیقی خدمات بھی فوری طور پر معطل ہو جائیں گی۔ تاکہ کسی بھی قسم کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

حکومت نے بزرگ شہریوں کو بھی بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو تاحیات مؤثر اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ جس کے بعد انہیں بار بار تجدید کی ضرورت نہیں ہو گی۔

Ansa Awais

Content Writer