ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کے دورۂ آذربائیجان پر ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

وزیر اعظم کے دورۂ آذربائیجان پر ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا وزیر اعظم شہباز شریف نے 24 سے 25 فروری تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا, انہوں نے یہ دورہ صدر الہام علیئیو کی دعوت پر کیا,ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آزربائیجانی صدر الہام علیئیو نے24 فروری کو وزیر اعظم کا زوگلبہ پیلس میں استقبال کیا, انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا, آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم کی دعوت قبول کرتے ہوئے اپریل 2025 میں پاکستان کے دورے اور اہم معاہدوں پر دستخط کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا,فریقین نے دوستی اور مضبوط تعلقات میں مسلسل بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا,انہوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے توانائی، بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری اور روابط کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا,وزیر اعظم نے آذربائیجان کی ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی (AZPROMO) کے تعاون سے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کی۔

انہوں نے ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے (TTA) کے نفاذ پر روشنی ڈالی,آذربائیجان-پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 12 فروری کو پاکستان میں افتتاح ہو چکا ہے،دونوں راہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیر الجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان فعال تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر آذربائیجان کے اصولی موقف اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کو سراہا، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر الہام علئیو نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے دوسری کراباخ جنگ کے شہداء کی یادگار الے آف آنرز پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائی, انہوں نے جنوبی قفقاز میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے آذربائیجان کی کوششوں کی پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے تاریخی، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔