ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’بلاول سمیت ہر کوئی اچھے خواب دیکھ دسکتا ہے‘‘

’’بلاول سمیت ہر کوئی اچھے خواب دیکھ دسکتا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گرلز گائیڈ ہیڈکواٹر میں گرل گائیڈ تقریب، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اچھے خواب دیکھنے پر کسی کے پابندی نہیں، بلاول سمیت ہر کوئی اچھے خواب دیکھ دسکتا ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق گرلز گائیڈ ہیڈکواٹر میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور تھیں، تقریب میں چھوٹی گرلز گائیڈ نے وزیراعظم عمران خان کے کلین ایند گرین پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو پیش کرکے سب سے خوب داد وصول کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمے کا خواب کسی کا پورا نہیں ہوگا، عمران خان کی قیادت میں حکومت 5 سال پورے کرے گی، اداروں سے سیاست کو نکال دیا جائے تو ملک ترقی کرے گا، ہماری کوشش ہے کہ اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کریں۔

بیگم پروین سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچیاں کسی سے بھی کم نہیں ہیں، قوم کے مستقبل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، گرلز گائیڈ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تقریب میں نئی گرلز گائیڈ سے حلف بھی لیا گیا۔

      

Shazia Bashir

Content Writer