ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات نہ ہوسکی ; پریس کانفرنس

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات نہ ہوسکی ; پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والے رہنماوں  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی سے آج بھی ملاقات نہیں ہوسکی ۔ فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت کئی لوگ پارٹی چھوڑ چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے محمود خان اچکزئی آمادہ ہیں ۔ جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوں گے 
سابق صوبائی وزیر کے پی کامران خان بنگش نے کہا آج ملاقات کیلئے جن لوگوں کے نام دئیے گئے تھے وہ سارے اڈیالہ جیل آئے۔ہم دو بجے اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پہنچے نام درج کرائے۔ہم بڑی امید سے  ملاقات کیلئے آئے تھے۔بدقسمتی سے آج بھی ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
بانی اور انکی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔یہ ظلم اور زیادتی ایک دن ضرور ختم ہوگا۔پی ٹی آئی آئین اور قانون کا دامن نہیں چھوڑ رہی۔عدلیہ کی بے بسی سب کے سامنے ہے۔عدلیہ کے خلاف آئینی ترامیم کے ذریعے مختلف سازشیں رچائی جارہی ہیں۔بانی کے سردیوں کے کپڑے بھی نہیں پہنچانے دیے جارہے۔ہیومن رائٹس کی رپورٹ آئی ہے بانی کی اہلیہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔
ہم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔فواد چودھری اور اسد عمر ہمارے لئے محترم ہیں۔فواد چودھری اور اسد عمر سمیت باقی لوگ پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔جو لوگ پارٹی چھوڑ چکے ہیں انکی واپسی کا فیصلہ بانی کرینگے۔

رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند  نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم بڑی امید  کے  ساتھ ملاقات کیلئے آئے تھے۔فارم 47 کے وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ہماری پارٹی کا موقف ہم اس ناجائز حکومت کے ساتھ بات نہیں کرینگے۔بانی نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا ہوا ہے۔گزشتہ روز محمود خان اچکزئی نے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا۔مذاکرات کی آمادگی کے  بعد ہمیں امید تھی آج ملاقات ہوگی اچھا پیغام جائے گا۔
نواز شریف کے ساتھ ٹولیوں کی صورت میں لوگ ملتے تھے۔ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔حکومت نے کوڑے کے بھاو پی آئی اے کو بیچا ہے۔اس حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب فیصل خان نیازی نے کہا پی ٹی آئی میں کوئی تقسیم نہیں۔علیمہ خان نے جن لوگوں کی بات کی ہے انکا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔غیر متعلقہ لوگ مذاکرات کی بات نہیں  کرینگے انکا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔جو بھی مذاکرات ہونگے وہ تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہونگے۔