ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی، بھارت کو عبرتناک شکست دی، وزیراعظم

معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی، بھارت کو عبرتناک شکست دی، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے معرکۂ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی اور پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے، جو قوم کے لیے فخر کا مقام ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے معرکۂ حق میں شاندار کامیابی حاصل کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے دشمن کے 7  طیارے گرا کر پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو ثابت کر دیا۔

وزیراعظم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ انسانیت کے لیے محبت، بردباری اور خدمت کا درس لے کر آئے، اور آج کی دنیا کو اس پیغام کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر کسی اقلیتی شہری کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا اصول آئینِ پاکستان کا حصہ ہے اور حکومت اس پر مکمل عملدرآمد کی پابند ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذہب کے نام پر نفرت پھیلا رہے ہیں۔