ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان کی شکایت پر تنازع، انصاف لائرز فورم پشاور کے صدر مستعفی

علیمہ خان کی شکایت پر تنازع، انصاف لائرز فورم پشاور کے صدر مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: علیمہ خان کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے رویے پر شکایت کے بعد پیدا ہونے والا تنازع انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے اندرونی اختلافات میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں آئی ایل ایف پشاور کے صدر نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

علیمہ خان کی شکایت کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے ضلعی صدر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب علیمہ خان نے اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اختلافات بعد ازاں انصاف لائرز فورم کے اندرونی معاملات تک جا پہنچے۔ پشاور میں آئی ایل ایف کے آفیشل گروپ میں اس معاملے پر بحث کے دوران صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور انصاف لائر فورم کے ضلعی صدر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس دوران ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی بات بھی سامنے آئی۔

تنازع شدت اختیار کرنے پر انصاف لائر فورم پشاور کے صدر مبشر منظور نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مبشر منظور کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا رویہ ناقابل برداشت تھا اور ایسے ماحول میں ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں رہا۔