ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عام انتخابات 2024 کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں بنایا گیا ہے، سہولت مرکز کی معاونت نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز 24/7 کام کر رہا ہے، امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ سیکریٹری پاور ڈویژن اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکریٹری ہاؤسنگ بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔اسی طرح چاروں چیف سیکریٹریز اور  چیئرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ امیدواروں کی فہرست کا اجراء 24 دسمبر 2023ء کو کیا جاچکا ہے، نادہندہ امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر آر او سے رجوع کریں، نادہندہ امیدواران سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت کے تمام وفاقی اور  صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

Ansa Awais

Content Writer