سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے، تا ہم کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیز/موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم /مرطوب / مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم/مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ ، بونیر، پشاور،کوہاٹ، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے اضلاع لاہور، قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ ،نارووال ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال ، جہلم اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان ہے، تاہم شام /رات کے دوران رحیم یار خان بہاولنگر ،بہاولپور ،ملتان ،خانیوال ،راجن پور ،ڈی جی خان اور گر دونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود/مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں بارکھان، ژوب،موسیٰ خیل، لورالائی، آوران ،لسبیلہ اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود/مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم گوٹکھی ،سکھر،خیر پور ،تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ گلگت بلتستا ن میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔