ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماد اظہر نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا

NA 129, Hammad Azhar, City42, Arsalan Zaheer , PTI Lahore, Lahore politics
کیپشن: حماد اظہر نے این اے  129 کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے اپنے بھانجے ارسلان ظہیر کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔  یہ نشست میاں اظہر کے فوت ہونے سے خالی ہوئی تھی۔ حماد اظہر خود  روپوش ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما میاں اظہر کے بیٹے، حماد اظہر نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

آج حماد اظہر کا ایک مصدقہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا، میرے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں اور نشست جیت کر حلف لینا بھی ممکن نہیں ہو گا۔ 

 حماد اظہر  نے کہا، میں نے فیصلہ کیا ہےکہ میرے والد کی خالی ہونے والی نشست پر میرے بھانجے چوہدری ارسلان ظہیر کو الیکشن لڑایا جائے۔

حماد اظہر  نے بتایا کہ ان کی بہن ارسلان ظہیر کی انتخابی مہم کی انچارج ہوں گی۔ 

 ارسلان ظہیر تحریک انصاف کی حکومت کے دوران لاہور فروٹ، سبزی منڈی کمیٹی کے چیرمین رہے۔

حماد اظہر نے کہا،  میرے والد کی اور میری ماضی کی انتخابی مہم میں ارسلان ظہیر نے ہمارے ساتھ کام کیا تھا۔ ارسلان احمدکے والد 2020 میں  کرونا سے انتقال کر گئے جس کے بعد میرے والد میاں اظہر مرحوم نے ان کی سرپرستی کی اور وہ انھیں وہ انھیں اپنا دوسرا بیٹا تصور کرتے تھے۔  حماد اظہر نے کہا کہ ارسلان ظہیر باآسانی اس نشست پر کامیاب ہوں گے۔ 

حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا، ارسلان پر  9 مئی کا کوئی مقدمہ بھی نہیں کیونکہ وہ اس روز ملک سے باہر تھے اور الیکشن جیتنے کے بعد ان کی نااہلی کا بھی سوال پیدا نہیں ہوتا۔