مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے رائے ونڈ میں مریم نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نوازشریف نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں ملنے پر جین میریٹ کو مبارک دی، مریم نوازشریف نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں جین میریٹ کی خدمات کو بھی سراہا ۔ 

مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کی تعیناتی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے استوار قریبی دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے علاوہ ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 

مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین  اور بچیوں کی تعلیم کے لئے برطانیہ کی جانب سے مدد کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے نیک تمناؤں کے اظہار پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔