ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین، آج بیجنگ روانگی

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین، آج بیجنگ روانگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جو یکم مئی تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق صدر زرداری 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران صدر مملکت چینی صوبائی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کی دیرینہ روایت کا تسلسل ہے، جبکہ اس سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال بھی مکمل ہو رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر زرداری کا یہ دورہ پاک چین “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔