منکی پاکس کیس ، ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ

 منکی پاکس کیس ، ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا، سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے, جس کے بعد  ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ جاری ۔

وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سائنس کی وزارت نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں کو نایاب وائرل زونوٹک بیماری سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ ایم پاکس کا ملک میں رپورٹ ہونے والا پہلا کیس تھا جب کہ پہلے اسے مونکی پوکس کہا جاتا تھا۔ساجد شاہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کیس کی تصدیق کے بعد 2 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور دیگر ان مقامات کا سراغ لگا رہی تھیں جہاں مریض کو ممکنہ طور پر بیماری منتقل ہوئی ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں کو ایم پی او ایکس کی علامات کے حامل مسافروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان ملک میں داخل ہونے والے ہر فرد پر نظر رکھے ہوا ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستانیوں کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں۔گزشتہ سال سے پوری دنیا میں ایم پاکس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، یکم جنوری 2022 سے 24 اپریل 2023 کے درمیان عالمی ادارہ صحت کو 87ہزار 113 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔