ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سفیر رضا: ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے 46 رکنی ایوان میں 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔

نئے صدر کے انتخاب کے لیے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ میں پولنگ ہوئی جو صبح 11 بجے شروع ہوکر دوپہر ایک بجے مکمل ہوئی مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی کو مسلم لیگ (ن) کے 31 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ ایک ووٹ اتحادی رکن اسمبلی نے دیا۔

دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کا ایک رکن اسمبلی پولنگ میں شریک نہیں ہوا۔

ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق پونچھ ڈویژن کے ضلع سدھنوتی کے علاقے پلندری سے ہے۔ وہ 2006 سے 2011 تک آزاد کشمیر کے وزیر صحت رہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی 2016 سے 2021 تک قائم حکومت میں بھی وزیر صحت کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

صدارتی انتخاب کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں کئی ماہ سے خالی صدرِ ریاست کا منصب بھی پُر ہوگیا  یہ عہدہ سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جنوری 2026 میں انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔

ڈاکٹر نجیب نقی کی کامیابی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کی صدارت بھی حاصل کرلی۔ نومنتخب صدر نے حلف اٹھا کر آئینی طور پر ریاست کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔