ویب ڈیسک:وزیراعظم سکیم کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو بڑا ریلیف دیا جارہا ہے جس کے تحت 600 کے پٹرول پر صرف 100 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے جہلم،سوہاوہ اور دینہ میں مختلف پٹرول پمپس اور ن لیگ کے قائم کردہ رجسٹریشن کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے شہریوں کو سستے پٹرول کی فراہمی، رجسٹریشن کے عمل اور ٹوکن کے حصول کا خود جائزہ لیا۔
وزیر مملکت نے 9771 پر میسج کے ذریعے رجسٹریشن اور ٹوکن کے حصول کے عمل کا خود مشاہدہ کیا، انہوں نے بتایا کہ عوام کو ٹوکن کے اجرا اور سستے پٹرول کی شفاف فراہمی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام فعال ہے۔بلال اظہر کیانی نے ن لیگ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کے کیمپس قائم کریں اور شہریوں کی فوری رہنمائی و معاونت یقینی بنائیں۔
وزیر مملکت نے اعلان کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو 500 روپے کی سبسیڈی کا ٹوکن جاری کیا جا رہا ہے، اس نظام کے تحت اگر موٹر سائیکل سوار 600 روپے کا پٹرول ڈلوائے گا تو اسے اپنی جیب سے صرف 100 روپے ادا کرنے ہوں گے باقی رقم حکومت برداشت کرے گی۔
دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عالمی حالات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن حکومت اس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وہ خود فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ حقداروں کو ان کا پورا حق ملے۔
دیگر کیٹیگریز:پاکستا