زاہد چودھری: لاہور میں چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کی بالائی منزل پر اے سی کے پاور پلگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنےسے اسپتال میں دھواں بھر گیا جبکہ اسپتال میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز ہاسٹل میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 17 ستمبر 2026 کو چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی لفٹ میں آگ لگنے کے باعث عمارت میں دھواں پھیل گیا تھا، تاہم فائر فائٹرز بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے تھے۔