ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹریفک پولیس کی سموگ کے خاتمے کیلئے عوامی رابطہ مہم جاری

لاہور ٹریفک پولیس کی سموگ کے خاتمے کیلئے عوامی رابطہ مہم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عابد چودھری :لاہور ٹریفک پولیس نے سموگ کے خاتمے کے لیے عوامی رابطہ مہم کے تحت آفیشل واٹس ایپ نمبر 03225638888 متعارف کروا دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز اور تصاویر واٹس ایپ پر ارسال کریں، موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ سموگ کے خاتمے میں کردار ادا کرنے والے شہریوں کو تعریفی اسناد بھی جاری کی جائیں گی۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ماحول آلودہ کرنے والی 14 ہزار 415 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، جبکہ انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 5 ہزار 922 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔

ریت، مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 4 ہزار 241 گاڑیوں کو بھی چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی سموکی گاڑیوں کے خلاف چالاننگ جاری ہے، جبکہ سموکی وہیکلز کی درستگی کے لیے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے تمام شہریوں کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Caption