سٹی 42: وزیراعظم خصوصی فیول ریلیف سکیم، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔
حمزہ شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ریلیف سکیم پر اہم اجلاس میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے اراکینِ قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی ۔ سکیم کے نفاذ اور عوام تک رسائی بڑھانے پر تفصیلی غور و خوض کیاگیا۔ کم آمدنی والے طبقات کے لیے خصوصی فیول ریلیف سکیم مکمل ڈیجیٹل نظام کے تحت جاری ہے ۔
پیٹرول پمپس پر رجسٹریشن، ڈیجیٹل نظام اور عملی مسائل پر بریفنگ دی ۔
حمزہ شہباز نے کہا حلقوں میں مستحق افراد تک معلومات کی فراہمی اور اُن کے سکیم سے مستفید ہونے میں معاونت کی جائے،عوامی آگاہی مہم اور سہولت کاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،
سکیم کا مؤثر نفاذ اور اہل شہریوں تک ریلیف کی یقینی رسائی اولین ترجیح ہے، حکومتی اداروں، پیٹرول پمپس اور عوامی نمائندوں کے مابین روابط کو مزید بہتر بنایا جائے،عوامی نمائندے پیٹرول سبسڈی کا فائدہ اہل شہریوں تک پہنچانے میں فعال کردار ادا کریں، اراکینِ اسمبلی نے اپنے علاقوں کے مسائل اور تجاویز اجلاس کے سامنے رکھیں۔