ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس نے ڈھائی ماہ میں 9 ارب 90 کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی

موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم کے بعد جرمانوں میں اضافے کے باعث مجموعی وصولیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے

ٹریفک پولیس نے ڈھائی ماہ میں 9 ارب 90 کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  ٹریفک پولیس نے رواں سال کے پہلے ڈھائی ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، ڈرائیونگ لائسنس فیس اور زیرِ التوا ای چالانز کی مد میں 9 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی وصولیاں کرلیں۔

ٹریفک ذرائع کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر پونے 4 ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کی مد میں 2 ارب 84 لاکھ روپے سے زائد کی وصولیاں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں زیرِ التوا ای چالانز کی مد میں 3 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی۔ موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم کے بعد جرمانوں میں اضافے کے باعث مجموعی وصولیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ٹریفک ذرائع کے مطابق وارڈنز کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈیجیٹل چالانز جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ زیرِ التوا ای چالانز کی ریکوری کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیمیں پنجاب بھر میں کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اب بھی 15 ارب روپے سے زائد کے ای چالانز زیرِ التوا ہیں، جن کی وصولی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔