ویب ڈیسک:بلوچستان حکومت نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے لیے مختلف اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئندہ تین ماہ تک سرکاری گاڑیوں کے لیے مختص ایندھن میں 50 فیصد کمی کی جائے گی، جبکہ نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور غیر ملکی دوروں پر پابندی ہوگی۔
اسی طرح سرکاری عشائیوں، سیمینارز اور کانفرنسز کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ تنخواہوں اور پنشن کے علاوہ دیگر سرکاری اخراجات میں 5 فیصد کمی کی جائے گی۔ شادی کی تقریبات میں ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے، میرج ہالز رات 10 بجے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند ہوں گے۔ تاہم فارمیسیز، اسپتال، پیٹرول پمپس اور ڈیری شاپس ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ یہ تمام کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں گے۔