شاہد سپرا:مون سون سیزن کے دوران جلنے اور خراب ہونے والے بجلی کے میٹرز تبدیل نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سنگل اور تھری فیز میٹرز تبدیل نہ ہونے کے باعث بھاری اوسط بلز بھی جاری کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں 32 ہزار سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا، جبکہ ایک ہزار تھری فیز میٹرز کو بھی ڈیفیکٹو قرار دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 33 ہزار سنگل اور تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر صارفین کو اوسط بل جاری کیے گئے، جس سے صارفین کو واجبات کی مد میں بھاری ادائیگیاں کرنا پڑیں۔
نیپرا رولز کے مطابق خراب بجلی کے میٹرز کو تبدیل کرنا لیسکو کی ذمہ داری ہے، تاہم متاثرہ میٹرز تاحال تبدیل نہیں کیے جا سکے۔