ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ پارٹ میں ایک لاکھ سے زائد امیدوار فیل، پیپر ری چیکنگ کا شیڈول جاری

انٹرمیڈیٹ پارٹ میں ایک لاکھ سے زائد امیدوار فیل، پیپر ری چیکنگ کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد امیدوار کامیاب نہ ہوسکے۔

 لاہور بورڈ نے نتائج کے فوری بعد طلبہ کے لیے پیپر ری چیکنگ کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔

لاہور بورڈ کے مطابق طلبہ 24 ستمبر سے آن لائن ری چیکنگ کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے، جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق پیپر ری چیک کروانے کے لیے فی مضمون 1300 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ طلبہ مقررہ مدت کے اندر آن لائن درخواست جمع کروا کر اپنے پیپرز کی ری چیکنگ کروا سکتے ہیں۔