ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر الیکشن کا آخری معرکہ، ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ جاری

لاہور چیمبر الیکشن کا آخری معرکہ، ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابی دنگل کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا، ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔

 انتخابی عمل میں 19 ہزار سے زائد ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

کارپوریٹ کلاس میں کامیابی کے بعد آج نظریں ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابی معرکے پر مرکوز ہیں۔ چیمبر کے باہر مختلف انتخابی گروپس کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امیدواروں کے حامیوں میں بھی خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ کے دوران خواتین ووٹرز کی تعداد تاحال کم دکھائی دے رہی ہے، جبکہ مرد ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے موجود ہے۔

کارپوریٹ کلاس میں 13 نشستیں حاصل کرنے کے بعد ویژن الائنس کے حامیوں میں بھی مزید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

لاہور چیمبر کے انتخابی عمل میں آج کے نتائج اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے نتائج چیمبر کی نئی قیادت کی تشکیل کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔